فہیم اشرف نے خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود سے قریب یا دور نہ سمجھنے کا اظہار کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ وہ خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود کے قریب نہیں سمجھتے، نہ ہی ان سے دور۔
کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس میں فہیم اشرف نے کہا کہ وہ اپنی شناخت فہیم اشرف کے طور پر برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ جو لوگ ان پر تنقید کرتے ہیں وہ ماضی میں بھی ایسے ہی تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ کی حمایت کریں تاکہ آنے والی نسلیں بھی کرکٹ کی طرف راغب ہوں۔ ہمیں آپس میں نفرتیں کم کرنی ہوں گی اور دوستی یاری سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا۔
فہیم اشرف نے سمیر منہاس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سمیر ایک سمجھ دار کھلاڑی ہیں اور انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا ہدف 16 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جبکہ 2027 کے ففٹی اوور ورلڈ کپ کے قریب سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی سے بریک لینے کا سوچ رہے ہیں۔















