امریکن محققین، صحت بخش فرنچ فرائز کا نیا طریقہ وضع

یونیورسٹی آف اِللینوائے کے محققین نے کم تیل میں خستہ فرنچ فرائز بنانے کا نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکن محققین، صحت بخش فرنچ فرائز کا نیا طریقہ وضع

شکاگو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یونیورسٹی آف اِللینوائے کے محققین نے فرنچ فرائز کو کم تیل میں خستہ اور ذائقہ دار بنانے کا نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔

اس طریقے میں روایتی فرائنگ کے ساتھ مائیکروویو کا استعمال کیا جاتا ہے، جس سے فرائز کم تیل میں بھی بہتر پک جاتے ہیں اور ان کی کرسپینس برقرار رہتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس تکنیک سے نہ صرف ذائقہ متاثر نہیں ہوتا بلکہ کھانے میں چکنائی کی مقدار بھی کم ہوتی ہے، جس سے صارفین نسبتاً صحت مند انداز میں لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

یہ تحقیق کرنٹ ریسرچ اِن فوڈ سائنس اور جرنل آف فوڈ سائنس میں شائع ہوئی ہے، جسے ماہرین نے فرنچ فرائز کو کم نقصان دہ بنانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ فرنچ فرائز کو عمومی طور پر غیر صحت بخش غذا سمجھا جاتا ہے، لیکن لوگ انہیں کھانا ترک نہیں کرتے۔ اسی لیے سائنس دانوں نے انہیں کم نقصان دہ بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں