آرمینیا نے تیجس حادثہ کے بعد بھارتی طیاروں کی خریداری روکی

آرمینیا نے دبئی ایئر شو میں تیجس حادثہ کے بعد بھارتی طیاروں کی خریداری معطل کر دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

یریوان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آرمینیا نے دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس کے حادثے کے بعد ان طیاروں کی خریداری معطل کر دی ہے۔

آرمینیا اور بھارت کے درمیان 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 تیجس طیاروں کی خریداری پر بات چیت جاری تھی۔ اگر یہ معاہدہ طے پاتا تو یہ تیجس کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی۔

آرمینیا کے اس فیصلے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ تیجس میں استعمال ہونے والے جدید آلات میں اسرائیل میں تیار کردہ ریڈار بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 21 نومبر کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں