وزیراعظم شہباز شریف کا سیز فائر خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

وزیراعظم شہباز شریف نے سیز فائر خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا، تمام فریقین سے تحمل کی درخواست کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف، سیز فائر خلاف ورزیوں پر تشویش

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثر کر رہی ہیں اور تمام فریقوں سے مخلصانہ درخواست ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

وزیراعظم نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ جنگ زدہ علاقے میں بعض مقامات پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اطلاعات ہیں، جو امن عمل کے لیے نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ دو ہفتوں کی سیز فائر کا احترام کریں تاکہ سفارت کاری کو آگے بڑھنے کا موقع مل سکے۔

وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں امریکی اور ایرانی قیادت کو بھی ٹیگ کیا، تاکہ مسئلے کے حل کے لیے عالمی سطح پر توجہ دلائی جا سکے۔

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زائد کمانڈ سینٹرز اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی اطلاعات اسرائیلی فوج نے دی ہیں۔

یاد رہے کہ جب دنیا دم سادھے کھڑی تھی، اس وقت پاکستان کے اہم اور جرأت مندانہ اقدام کو فریقین اور عالمی برادری نے سنجیدگی سے لیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں