وزیراعلیٰ پنجاب کا 17 اضلاع میں فری ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 17 اضلاع میں فری ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد عوام کو سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ پنجاب کا 17 اضلاع میں فری ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 17 اضلاع میں فری ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں گوجرانوالہ، ملتان اور سیالکوٹ میں فری ٹرانسپورٹ پائلٹ پروجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ کرایوں پر آئل پرائس کے اثرات اور اشیاء خورونوش کے موجودہ نرخوں کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں آٹے کے دام سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے کم ہیں، جبکہ دیگر اشیاء کے نرخ بھی نسبتاً کم ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ایل پی جی کے نرخ ریگولیٹ کرنے اور فی کلو میٹر ٹرانسپورٹ کرایوں کے تعین کے لیے رپورٹ طلب کی ہے۔ اجلاس میں شجر کاری اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے حالیہ دنوں میں ٹرانسپورٹ اور دیگر سماجی سہولیات میں بہتری کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں