دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی فہرست میں قطر ایئر ویز سرفہرست

قطر ایئر ویز کو 2025 کا بہترین ایئر لائن قرار دیا گیا، اتحاد ایئر ویز دوسرے نمبر پر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قطر ایئر ویز کو سال 2025 کی دنیا بھر میں سے  بہترین ایئر لائن قرار دیا گیا ہے،قطر ایئر ویز پانچ سال بعد دوبارہ پہلے نمبر پر پہنچ گئی۔

فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم، ائیر ہیلپ نے 2025 کے لیے دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی سالانہ درجہ بندی جاری کی ہے۔

اس فہرست میں ہر ایئر لائن کو 10 میں سے نمبر دیے گئے ہیں، جن کا اسکور وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کے اعتبار سے برابر وزن کے حامل ہیں۔

قطر ایئر ویز کو وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کی بنیاد پر دنیا کی بہترین ایئر لائن قرار دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز نے دوسری جبکہ برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں