پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری

پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل جاری ہے، 34 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ ہو چکے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، پولیس نے لاہور سمیت پنجاب بھر سے 34 ہزار سے زائد افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ہے، جبکہ 201 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 13 ہزار سے زائد مرد، 6868 خواتین اور 14 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔

پنجاب پولیس کی جانب سے جاری انخلا مہم میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 10665، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11114 اور غیر قانونی مقیم 12206 غیر ملکی شامل تھے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں غیر قانونی مقیم افراد کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے انخلا کی مہم تیز کر دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں