مرتضیٰ وہاب، مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس

مرتضیٰ وہاب نے ترقیاتی کاموں کے آغاز پر کہا کہ مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، مخالفین کو بہتر کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مرتضیٰ وہاب، مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے صہبا اختر روڈ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر جاری تعمیرات کی وجہ سے صہبا اختر روڈ پر بوجھ بڑھا۔ گلشن اقبال 13 ڈی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ سڑک تعمیر ہو۔ سیوریج لائنوں کی مرمت کے بعد سڑک کی تعمیر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کام کا آغاز آج سے ہو رہا ہے اور 45 دن میں مکمل کریں گے۔ پیپلز پارٹی نے بیس کروڑ کا منصوبہ دیا ہے، مخالفین کو بہتر منصوبہ دینے کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو کا مشن ہے کہ شہر کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام ہوں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ مخالفین کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کام نہیں کرتی جبکہ ہم ہارے ہوئے امیدواروں کے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ مایوسی اور تعصب کی سیاست کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں پہلے شادیاں ہوتی تھیں، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پہلے آنے والے سڑکوں کو کمرشلائز کر رہے تھے، ان کی پالیسیوں کا خمیازہ اب بھگتنا پڑ رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں