وفاقی وزراء نے رواں مالی سال میں 40 کروڑ روپے تنخواہ وصول کی ہے، 100 سے زائد گاڑیوں پر 26 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیروں اور معاونین خصوصی کی جانب سے رواں سال کے دوران لی جانے والی تنخواہ کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
سرکاری دستاویز کے مطابق رواں مالی سال میں وفاقی کابینہ کے اراکین، مشیر اور معاونین 40 کروڑ 72 لاکھ 16 ہزار روپے تنخواہوں اور الاؤنس کی مد میں وصول کر چکے ہیں۔
وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کے لیے 100 سے زائد گاڑیوں کے استعمال، مرمت اور پٹرول پر 26 کروڑ 64 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
اس سال وفاقی کابینہ کے اراکین، مشیروں اور معاونین کے لیے 68 کروڑ 87 لاکھ 27 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومتی اخراجات میں اضافہ عوامی تشویش کا باعث بن سکتا ہے، جو مالی بوجھ بڑھنے کا سبب بنتا ہے۔















