بلوم برگ نے ایران اور امریکا اسرائیل جنگ کے دوران تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوم برگ نے تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ یہ خدشہ ایران اور امریکا اسرائیل کے درمیان جنگ کے طویل ہونے کی صورت میں دیا گیا ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی تیل سپلائی میں یومیہ تقریباً 11 ملین بیرل کی کمی ہو رہی ہے۔ اس سے عالمی معیشت کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔
یورپ میں ڈیزل کی قلت کے خطرات بڑھ گئے ہیں، جبکہ عالمی مہنگائی اور معیشتوں پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سعودی عرب اور یو اے ای متبادل راستوں سے سپلائی بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایل این جی سپلائی بھی متاثر ہو رہی ہے اور گیس بحران کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ کئی ممالک نے ایندھن بچانے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی ذخائر کا استعمال مستقل حل نہیں ہے، اور طویل جنگ کی صورت میں معیشت کو بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ برقرار ہے۔













