وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کابینہ میں 14 ارکان کی توسیع کا امکان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا کابینہ میں 14 نئے ارکان کی شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، کابینہ میں 14 ارکان کا اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شدید مخالفت کے باوجود خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ کابینہ میں مزید 14 ارکان کو شامل کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پشاور سے سابق وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ جنوبی وزیرستان سے آصف محسود اور ٹانک سے عثمان بیٹنی بھی کابینہ کا حصہ بنیں گے۔

دیر سے ہمایوں خان، سوات سے میاں شرافت علی اور مالاکنڈ سے پیر مصور کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ کابینہ توسیع میں چارسدہ، مردان اور دیگر علاقوں سے مزید ارکان شامل ہوں گے۔

حکام کے مطابق ہزارہ ڈویژن سے افتخار جدون اور اکرام غازی کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ کچھ ارکان جو الیکشن میں ہار چکے ہیں، انہیں بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کی توسیع کا نوٹی فکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔ اس اقدام کا مقصد صوبے کی انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں