عمران خان جیل سے باہر کیوں نہیں آسکے؟ شیر افضل مروت کا بڑا دعویٰ

شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کی جیل سے رہائی میں رکاوٹ ان کی بہنیں ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان جیل سے باہر کیوں نہیں آسکے؟ شیر افضل مروت کا بڑا دعویٰ

ڈیرہ اسماعیل خان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سے رہائی میں رکاوٹ ان کی بہنیں ہیں۔ ان کے مطابق، عمران خان تک صرف ان کی بہنوں کی رسائی ہے۔

شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پارٹی کی قیادت نہ خود کام کرتی ہے نہ دوسروں کو کرنے دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو واپس لانے کے لیے پارٹی کو خود ان سے راضی کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو 6 ماہ میں اپنی کابینہ بھی نہیں بنا سکے ہیں اور ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے جو پرائمری اسکول بھی نہیں چلا سکتا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کا الزام لگایا جاتا ہے جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں میں 10 قدم آگے ہیں۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ جب تک علی امین اور بیرسٹر گوہر کو آگے نہیں لایا جاتا، پارٹی آگے نہیں بڑھ سکے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں