ایران نے کویت میں امریکی جہازوں پر حملہ کیا، جس سے بھاری نقصان ہوا۔ 6 جہاز متاثر ہوئے جن میں سے 3 سمندر میں غرق ہوگئے۔
کویت سٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے کویت کی الشویخ بندرگاہ پر امریکی ٹیکٹیکل جہازوں پر حملہ کیا، جس میں 6 جہاز متاثر ہوئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق 3 جہاز سمندر میں غرق ہوگئے جبکہ دیگر میں آگ لگ گئی۔
روسی میڈیا کے مطابق ایران نے تل ابیب میں کلسٹر میزائل داغے، جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ میزائل حملے کے دوران اسرائیل میں سائرن بجنے لگے اور لوگ شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی کے ساحل پر خودکش ڈرونز سے امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس میں کئی فوجی ہلاک ہوئے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق یہ حملہ وعدہ صادق چہارم آپریشن کا حصہ تھا۔
سعودی عرب میں سلطان ایئربیس پر بھی ایران کے حملے میں امریکی ری فیولنگ طیارے متاثر ہوئے، جس سے بارہ اہلکار زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ ایرانی میزائل کے ذریعے کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے بھی ایران پر جوابی حملے کیے ہیں، جن میں بوشہر پاور پلانٹ اور تہران میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر بمباری شامل ہے۔











