ایران نے ایف-35 طیارے کو انفراریڈ میزائل سے نشانہ بنا کر ہنگامی لینڈنگ پر مجبور کر دیا، چینی ماہرین کے مطابق جدید سینسرز استعمال کیے گئے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں ایک امریکی ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کو دورانِ پرواز انفراریڈ گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔
یہ پہلا موقع ہے جب ایران نے امریکی جدید لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔ چینی ماہرین کے مطابق ایران نے ایف-35 کے ریڈار کو بائی پاس کرتے ہوئے الیکٹرو آپٹیکل/انفراریڈ سینسر سسٹمز کا استعمال کیا۔
چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ریٹائرڈ کرنل یوئے گانگ نے کہا کہ ایف-35 کی اسٹیلتھ صلاحیتیں انفراریڈ سینسرز کے سامنے کمزور پڑ سکتی ہیں جو طیارے کی حرارت کو ٹریک کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ایران نے مہنگے فضائی دفاعی نظام کے بجائے انفراریڈ گائیڈڈ میزائل کا استعمال کیا، جو ممکنہ طور پر روسی ساختہ R-27T ائیر ٹو ائیر میزائل ہو سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے 1990 کی دہائی میں روس سے MiG-29 طیاروں کے ساتھ R-27T میزائل بھی حاصل کیے تھے، جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز چلتے ہیں۔












