نیٹو ممالک آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکام رہے تو تنظیم کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے نیٹو کو آبنائے ہرمز کھولنے کی ناکامی پر تنظیم کے مستقبل کی بابت خبردار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز کھولنے پر نیٹو ناکام تو تنظیم کا مستقبل خطرے میں: ٹرمپ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو ممالک آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکام رہے تو تنظیم کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

ٹرمپ نے برطانوی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے لیکن وہ تیار نہیں لگتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سات ممالک سے آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے بات چیت ہو رہی ہے اور اسرائیل اس معاملے میں امریکا کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر نیٹو نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ کی تو تنظیم کا مستقبل اچھا نہیں ہوگا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین کے صدر سے ملاقات میں تاخیر ہو سکتی ہے، یہ تبھی ممکن ہے جب متعلقہ ممالک آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

ٹرمپ نے دنیا بھر سے مدد کی درخواست کی تھی کہ وہ اپنے جنگی جہاز آبنائے ہرمز بھیجیں لیکن ابھی تک کسی ملک نے اس پر اقدام نہیں کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں