واٹس ایپ پیغامات کو اسکرین پر ظاہر ہونے سے کیسے روکیں؟

واٹس ایپ پر پیغامات کو نوٹیفکیشنز میں ظاہر ہونے سے روکنے کا طریقہ، پرائیویسی کو محفوظ بنائیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کردہ فیچرز نے اس کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے، لیکن بعض اوقات نوٹیفکیشنز میں پیغامات کا ظاہر ہونا پرائیویسی کے لیے مسئلہ بن سکتا ہے۔

واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک اہم فیچر یہ ہے کہ وہ ایپ کھولے بغیر نوٹیفکیشنز میں موصول ہونے والے پیغامات پڑھ سکتے ہیں، لیکن یہ فیچر بعض اوقات ساتھ بیٹھے افراد کو بھی پیغام پڑھنے کا موقع فراہم کر دیتا ہے۔

اگر آپ اپنی پرائیویسی کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جاکر نوٹیفکیشن فیچر کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے واٹس ایپ کھولیں، اوپری بائیں طرف موجود تھری ڈاٹ مینیو پر ٹیپ کریں، پھر سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی کا آپشن منتخب کریں اور ایپ لاک سیکشن میں جائیں۔

بائیومیٹرک تصدیق کو فعال کرنے کے بعد کنٹینٹ نوٹیفکیشن کا آپشن نظر آئے گا، اگر یہ آن ہے تو اسے بند کر دیں۔ اس کے بعد آپ کے واٹس ایپ پیغامات لاک اسکرین یا نوٹیفکیشنز میں ظاہر نہیں ہوں گے، لہٰذا آپ اپنے پیغامات کو پرائیویٹ رکھ سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں