ایران کسی بھی دباؤ کے تحت سرنڈر نہیں کرے گا۔ عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اپنی قومی عزت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ڈٹا ہوا ہے اور کسی بھی دباؤ میں سرنڈر نہیں کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران جنگ بندی تک مزاحمت جاری رکھے گا: عباس عراقچی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنی قومی عزت، وقار اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ڈٹا ہوا ہے اور کسی بھی دباؤ کے تحت سرنڈر نہیں کرے گا۔

عباس عراقچی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران اپنی قوم اور وقار کا دفاع کر رہا ہے اور ملک کی عزت و وقار فروخت کے لیے نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر مشروط سرنڈر کے مطالبے کے باوجود ایران نے ہتھیار نہیں ڈالے اور اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جب تک مکمل جنگ بندی کا واضح عہد نہیں کیا جاتا، ایران اپنی مزاحمت جاری رکھے گا اور لڑائی جاری رہے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران اپنے قومی مفادات کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں