ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 23 نومبر ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ماہ جمادی الثانی 1437ھ کا چاند نظر نہیں آیا۔ پاکستان بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا یکم جمادی الثانی 1437ھ اب 23 نومبر بروز اتوار ہوگی۔

لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوانِ اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارتِ سائنس کے نمائندگان نے شرکت کی اور ماہرین نے معاونت فراہم کی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود اور گرد آلود رہا، اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے اور اتفاقِ رائے سے چاند کی عدم رویت کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس کے آخر میں پاکستان کی سلامتی، اتحاد اور عالمِ اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں