ایران نے سات اسرائیلی ڈرون مار گرائے، 500 سے زائد میزائل داغے

ایران نے اسرائیلی ڈرونز کو مار گرایا اور 500 سے زائد میزائل داغے۔ فوجی حکام نے بتایا کہ میزائل امریکی اور اسرائیلی اہداف پر داغے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران نے سات اسرائیلی ڈرون مار گرائے، 500 سے زائد میزائل داغے

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی فوج نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے سات اسرائیلی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ یہ کارروائی ایرانی فضائی دفاعی نظام کے تحت کی گئی۔

ایرانی حکام کے مطابق جاری جنگ کے دوران اب تک 500 سے زائد بیلسٹک اور کروز میزائل داغے جا چکے ہیں اور 2 ہزار سے زیادہ ڈرونز بھی فائر کیے گئے ہیں۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے تقریباً 60 فیصد میزائل امریکی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے گئے جبکہ 40 فیصد میزائل اسرائیلی علاقوں پر حملوں کے لیے داغے گئے۔

ایرانی صدر نے قوم سے خطاب میں کردستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ شہداء اور زخمیوں کے اہلخانہ کے دکھ میں شریک ہیں۔ صدر نے گورنرز اور مسلح افواج کو ہدایت کی کہ علیحدگی پسند تحریکوں کو سختی سے کچلا جائے اور قومی سلامتی برقرار رکھی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں