رجب بٹ کی ازدواجی کشیدگی پر اہل خانہ کے درمیان تنازعہ

رجب بٹ کی ازدواجی زندگی میں تنازعات شدت اختیار کر گئے ہیں، اہل خانہ کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رجب بٹ کی ازدواجی کشیدگی پر اہل خانہ کے درمیان تنازعہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف وی لاگر رجب بٹ کی ازدواجی زندگی میں تنازعات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ایمان رجب کے بھائی عون شیخ نے انسٹاگرام پر انکشاف کیا کہ رجب بٹ کی والدہ اور ماموں ایمان کو کچھ باتوں سے آگاہ کرنے ان کے گھر آئے۔

عون شیخ نے بتایا کہ رجب کے ماموں نے ایمان سے کہا کہ رجب بٹ تبدیل نہیں ہوگا، اور اب انہیں فیصلہ کرنا ہے کہ گھر بسانا ہے یا نہیں۔ عون شیخ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہن کے رشتے کو بچانے کے لیے تیار ہیں لیکن رجب بٹ کی جانب سے ناانصافی اور سوشل میڈیا پر غلط بیانی برداشت سے باہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض باتوں کے ثبوت ان کے پاس محفوظ ہیں اور معاملہ حد سے تجاوز کر چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں، کچھ علیحدگی کی تجویز دے رہے ہیں جبکہ بعض افراد صلح کا مشورہ دے رہے ہیں۔

تاحال دونوں خاندانوں کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا اور یہ معاملہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں