امریکا کا آبنائے ہرمز کھلوانے کا فیصلہ، ٹرمپ کا حکم

امریکا نے آبنائے ہرمز کھلوانے کا فیصلہ کر لیا، ٹرمپ نے بحری تجارت کی مالی امداد کے احکامات دیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کا آبنائے ہرمز کھلوانے کا فیصلہ، ٹرمپ کا حکم

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے آبنائے ہرمز کھلوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج سے بحری تجارت کو مالی تحفظ دینے کی ہدایت جاری کی ہے، جس کے تحت ضرورت پڑنے پر امریکی نیوی کمرشل جہازوں کے ساتھ جائے گی۔ انشورنس اور مالی امداد امریکی ادارے فراہم کریں گے۔

ٹرمپ نے جرمن چانسلر سے ملاقات میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم کر دی گئی ہے اور بہت سے ایرانی استثنیٰ کے لیے درخواست کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو بڑے نقصان کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ برطانیہ سے ناخوش ہیں اور سپین سے تجارت ختم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے پر تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں