کراچی میں پولیس اہلکاروں کو مفت بریانی مانگنے پر معطل کر دیا گیا۔ وائرل ویڈیو میں اہلکار دکاندار کو دھمکیاں دیتے نظر آئے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عزیز بھٹی تھانے کے دو پولیس اہلکاروں کو تھانے کے لیے مفت بریانی مانگنے پر معطل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جب اہلکاروں نے گلشن اقبال کے ایک بریانی سینٹر پر مفت بریانی کا مطالبہ کیا۔ \n\nویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اہلکار دکاندار کو نازیبا الفاظ میں دھمکیاں دے رہا تھا۔ دکاندار نے حوصلہ دکھاتے ہوئے بریانی دینے سے انکار کر دیا۔ ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے وائرل فوٹیج کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکار شوکت علی اور عبدالحمید کو معطل کر دیا۔\n\nمعاملہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار بریانی سینٹر پر گئے اور دکاندار سے بریانی مانگی۔ دکاندار کے انکار پر ایک اہلکار جھگڑنے لگا، تاہم شہریوں کی موجودگی میں معاملہ رفع دفع ہوا۔














