کراچی میں اسٹیل مل سے اسکریپ چوری کرنے والے 4 گرفتار

کراچی میں بن قاسم پولیس نے اسٹیل مل سے اسکریپ چوری میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک سابق رینجرز اہلکار بھی شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں اسٹیل مل سے اسکریپ چوری کرنے والے 4 گرفتار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بن قاسم پولیس نے اسٹیل مل سے اسکریپ چوری میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں ایک سابق رینجرز اہلکار بھی شامل ہے۔

ڈسٹرکٹ ملیر کے ترجمان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جہانگیر، عبدالرحیم، عقیل احمد اور عادل عرف عدیل کو گرفتار کیا اور 35 کلو سے زائد کاپر وائر برآمد کر لیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم عقیل احمد نے خود کو رینجرز اہلکار ظاہر کیا تھا، جسے بعد میں ادارے نے ملازمت سے برطرف کر دیا۔ ملزمان اسکریپ چوری کر کے مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے۔

پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے اور ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں