بھارتی طیارہ تیجس دبئی ایئر شو میں کریش، پائلٹ ہلاک۔ حادثے کی تحقیقات کا اعلان۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کا لڑاکا طیارہ تیجس دبئی ایئر شو کے دوران کرتب دکھاتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ونگ کمانڈر وکرم سنگھ ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق، طیارہ تکنیکی خرابیوں کے باوجود ایئر شو میں اڑایا گیا تھا۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دبئی ایئر فورس نے پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

بھارتی حکام نے حادثے کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شہری جانی نقصان نہیں ہوا۔ دبئی ایئر شو میں بھارتی اسٹال کے باہر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
بھارتی دفاعی ماہرین نے حادثے کو بھارت کی دفاعی صنعت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے جہاں تیجس طیارہ تباہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ دبئی ایئر شو میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی طیارہ شو کے دوران حادثے کا شکار ہوا ہو۔














