برطانیہ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی، غیر قانونی افراد کے لیے مشکلات

برطانیہ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی، غیر قانونی افراد کو مستقل رہائش کے لیے 30 سال انتظار کرنا ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ نے اپنی امیگریشن پالیسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت غیر قانونی طور پر آنے والے افراد کو مستقل رہائش کے لیے 30 سال کا انتظار کرنا ہوگا۔

قانونی طور پر آنے والے افراد کو بھی مستقل رہائش کے لیے 20 سال تک انتظار کرنا پڑے گا۔ وزیرداخلہ شابانہ محمود نے ان تبدیلیوں کا اعلان پارلیمنٹ میں کیا۔

برطانیہ نے سیاسی پناہ کی مدت کو پانچ سال سے کم کرکے ڈھائی سال کردیا ہے، جبکہ محفوظ تصور کیے جانے والے ممالک کے پناہ گزینوں کو واپس بھیجا جائے گا۔

وزیرداخلہ نے بتایا کہ مستقل رہائش کے خواہشمندوں کو کریمنل ریکارڈ سے پاک، اے لیول کے معیار کی انگریزی میں مہارت اور قرض سے آزاد ہونا لازمی ہوگا۔ نئے قواعد کا اطلاق پہلے سے موجود افراد پر بھی ہوگا۔

این ایچ ایس کے لیے کام کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسیں پانچ برس بعد مستقل رہائش کے لیے درخواست دے سکیں گے، جبکہ ذہین افراد اور زائد آمدنی والے انٹرپینیورز تین برس بعد بھی اپلائی کر سکیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں