بنگلہ دیش میں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 12 مارچ کو طلب کیا گیا ہے، جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔
ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش میں انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 12 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے اعلان کیا ہے کہ حال ہی میں منتخب ہونے والی 13ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس صدر کی منظوری کے ساتھ ہوگا۔
اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے ساتھ ساتھ عبوری حکومت کے دور کے آرڈیننس بھی پارلیمنٹ کی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مختلف عہدوں پر تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔
یہ اعلانات حالیہ پارلیمانی انتخابات کے بعد سامنے آئے ہیں، جن کے بعد نئی حکومت نے عہدہ سنبھالا اور طارق رحمان بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔













