پاکستان میں سولر صارفین کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ نیٹ میٹرنگ اور آف گرڈ سولر کا مجموعی حجم 42 فیصد ہو چکا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں سولر صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
پاور ڈویژن حکام کے مطابق 18 ہزار 874 صارفین کی درخواستیں زیر التوا ہیں جبکہ نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کا مجموعی بجلی پیداواری حجم 15 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ سولر نیٹ میٹرنگ کا حجم 6300 میگا واٹ جبکہ آف گرڈ سولر کا حجم 12 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر چکا ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق نیٹ میٹرنگ اور آف گرڈ کو ملا کر سولر حجم مجموعی پیداواری حجم کا 42 فیصد ہو چکا ہے۔ ملک میں مجموعی بجلی پیداواری صلاحیت تقریباً 44 ہزار میگاواٹ ہے۔ سولرائزیشن کے باعث نیشنل گرڈ پر جتنا اثر پڑنا تھا وہ ہو چکا ہے۔ سیٹلائٹ سروے کے مطابق صنعتی اور دیگر صارفین اپنی گنجائش کے مطابق سولر لگا چکے ہیں۔














