بھارتی اسکول میں سزا کے دوران معصوم طالبہ جاں بحق

مہاراشٹر کے وسائی اسکول میں ٹیچر کی سزا سے 13 سالہ طالبہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

وسائی، مہاراشٹر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر وسائی کے ایک اسکول میں 13 سالہ طالبہ کو تاخیر سے آنے پر سخت سزا دی گئی، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔

مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ ٹیچر ممتا یادو نے 13 سالہ بچی کو دس منٹ تاخیر سے اسکول پہنچنے پر 100 بار اٹھک بیٹھک کی سزا دی، جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی۔

بچی کو پہلے وسائی کے اسپتال لے جایا گیا، بعد میں بائیکلہ کے جے جے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک ہفتے بعد اس نے دم توڑ دیا۔

پولیس نے ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹیچر کو بڑی کلاسز پڑھانے کا اختیار تھا لیکن وہ آٹھویں کلاس کو بھی پڑھا رہی تھی۔

اسکول کی عمارت کے متعلق بھی شکوک و شبہات ہیں، جو کہ ایک جھونپڑی نما عمارت میں چل رہا ہے اور حکام نے پہلے سے ہی اسے ‘غیر قانونی ڈھانچہ’ قرار دے رکھا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں