یوٹیوب میوزک نے پلے لسٹ سرچ فیچرچر متعارف کردیا

یوٹیوب میوزک نے صارفین کے لیے پلے لسٹ سرچ فیچر پیش کردیا، یہ فیچر فی الحال سب ممالک میں دستیاب نہیں ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یوٹیوب نے اپنے میوزک پلیٹ فارم میں نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی پلے لسٹس میں سرچ کرسکیں گے۔ یہ فیچر صارفین کی دیرینہ درخواستوں کے بعد پیش کیا گیا ہے۔

یوٹیوب میوزک کے حالیہ ورژن 8.45.3 میں ‘فائنڈ اے پلے لسٹ’ کا آپشن شامل کیا گیا ہے جسے سب سے پہلے آئی او ایس صارفین نے اوور فلو مینیو میں دریافت کیا۔

یہ فیچر فی الحال تمام ممالک میں دستیاب نہیں ہوا ہے اور اینڈرائیڈ صارفین کو اس کا تجربہ کرنے کا موقعہ نہیں ملا۔ ریڈ اِٹ پر صارفین نے اس کی دستیابی کے حوالے سے تبصرے کیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں