ایپل نے آئی فون 17 کا سستا ورژن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس میں طاقتور پروسیسر اور وائرلیس میگ سیف چارجنگ کی سہولت شامل ہوگی۔
کیلی فورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئی فون 17 کا سستا ورژن جلد متعارف کرانے جا رہا ہے، جس میں سابقہ خامیوں کو دور کیا جائے گا۔ نئے آئی فون 17 ای میں زیادہ طاقتور پروسیسر اور ایپل کی اپنی تیار کردہ سیلولر و وائی فائی چپس شامل ہوں گی۔
آئی فون 17 ای کو آئی فون 16 وی کے بعد لانچ کیا جائے گا، جو گزشتہ سال متعارف ہوا تھا۔ یہ ماڈل ایپل فون کا کم قیمت ورژن ہوگا، جس کی قیمت 599 ڈالر یا 599 پاؤنڈ ہی رہے گی۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، اس ماڈل میں پہلی بار وائرلیس میگ سیف چارجنگ کی سہولت بھی دی جائے گی۔ آئی فون 17 ای کے ذریعے ایپل نے سستا اور جدید فون فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔















