راولپنڈی کرپشن کیس: فرار سابق اے ڈی سی آر اقبال سنگھیڑا گرفتار

پولیس حراست سے فرار ہونے والے اقبال سنگھیڑا دوبارہ گرفتار، غفلت پر چار پولیس اہلکار برخاست۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

راولپنڈی کرپشن کیس میں پولیس حراست سے فرار ہونے والے سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، خصوصی ٹیم نے اقبال سنگھیڑا کو گرفتار کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا ہے۔

اقبال سنگھیڑا 13 نومبر کو راولپنڈی سے لاہور منتقلی کے دوران پولیس حراست سے فرار ہوگیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جن کی سربراہی ایس پی صدر ڈویژن انعم شیر خان کر رہی تھیں۔

پولیس نے غفلت پر چار اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا جبکہ چکری ریسٹ ایریا کی جیو فینسنگ مکمل کر لی گئی۔ گرفتار اہلکاروں کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے اور ان کے موبائل ڈیٹا کی جانچ جاری ہے۔

ملزم کے فرار میں استعمال گاڑی کی تفصیلات کے لئے اضلاع کے ایکسائز دفتر اور این ایچ اے کو مراسلہ بھیجا گیا ہے تاکہ گاڑی کے ٹول پلازہ سے نکلنے کی معلومات حاصل کی جا سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں