پنجاب میں کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف 12 مقدمات کی تفتیش کے لیے 12 جے آئی ٹیز تشکیل دی گئی ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے خلاف 12 مقدمات کی تفتیش کے لیے 12 جے آئی ٹیز تشکیل دے دی ہیں۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 7 جے آئی ٹیز لاہور اور 5 شیخوپورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کریں گی۔
یہ جے آئی ٹیز دہشتگردی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت درج مقدمات کی جانچ کریں گی۔ پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے نمائندے ان جے آئی ٹیز کا حصہ ہوں گے۔
ان جے آئی ٹیز کی تشکیل کی درخواست پنجاب پولیس نے کی تھی۔ کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف 75 سے زائد مقدمات میں 2 ہزار سے زائد نامزد افراد گرفتار ہیں۔















