پاکستانی وزیر کی چینی سفیر سے ملاقات، توانائی اور معدنیات کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستانی وزیر علی پرویز ملک نے چینی سفیر سے ملاقات کی، تعلقات اور معدنیات پر بات چیت ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے چینی سفیر جیانگ زائدونگ سے چینی سفارت خانے میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجیک تعلقات، توانائی اور معدنیات کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ پاکستانی عوام کی معاشی ترقی کے لیے ہم اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے آئندہ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026 کے لیے خصوصی دعوت دی۔ چینی سفیر نے کہا کہ کان کنی چین-پاکستان تعاون کا ایک اہم شعبہ ہے۔

چینی کمپنیاں ایم سی سی اور سی ناک پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں کام کر رہی ہیں۔ سینڈک اور سیادک منرل منصوبے پاکستان کے معدنی شعبے میں چین کے اہم پروجیکٹ ہیں۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ ہم اپنے متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے ترغیب دیں گے۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان چین کی خودمختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں