برطانیہ میں گزشتہ سال 119,000 سے زائد کاریں چوری ہوئیں۔ جدید ٹیکنالوجی اس کا سبب بنی۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ میں گزشتہ سال ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد کاریں چوری ہوئی ہیں، جو روزانہ کی اوسطاً 320 کاروں کے برابر ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ان کاروں کے چوری ہونے کی بڑی وجہ چابی کے بغیر چلنے والی جدید ٹیکنالوجی بتائی جا رہی ہے۔ چور الیکٹرانک ڈیوائسز کی مدد سے چابی کا سگنل پک کرکے چند منٹوں میں نئی کار چرا لیتے ہیں۔
دوسری جانب برطانیہ میں نئے قانون کے تحت ایسے آلات رکھنا یا شیئر کرنا جرم قرار دیا گیا ہے، جس کی سزا پانچ سال قید ہو سکتی ہے۔















