بھارت پاکستان پر دوبارہ جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ کی تصدیق

امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے کا دعویٰ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن ڈی سی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکا۔ وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے، امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ دنیا میں آٹھ بڑی جنگوں کو روکنے میں ان کا کردار رہا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کو ختم کرانے میں ان کی کوششیں شامل تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے تجارت کی بنیاد پر عالمی جنگوں کو روکا ہے اور اب دونوں ممالک مثبت اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ پیوٹن سے متعلق کچھ جنگی خدشات تھے جنہیں توقع سے کم وقت میں حل کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں