امریکا، سعودی عرب دفاعی معاہدہ طے؛ ایف-35 طیارے اور 300 ٹینک دینے پر اتفاق

امریکا اور سعودی عرب نے بڑے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، ایف تھرٹی فائیو طیارے اور 300 ٹینکس کی فروخت پر اتفاق۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب اور امریکا نے بڑے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت امریکا سعودی عرب کو ایف تھرٹی فائیو طیارے اور 300 ٹینکس فروخت کرے گا، جبکہ سول نیوکلیئر تعاون پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان اہم معدنیات میں اسٹریٹجک تعاون فریم ورک اور مصنوعی ذہانت کے تاریخی مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوچکے ہیں۔ مزید برآں، تجارتی معاہدے پر کام تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیے کے موقع پر سعودی عرب کو اہم ترین نان نیٹو اتحادی قرار دیا اور بتایا کہ ریاض 142 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب آج پہلے سے زیادہ محفوظ ہے اور امید ظاہر کی کہ ایران بھی امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہے گا۔

صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کی طرف پیش رفت کا ذکر کیا اور غزہ کے لیے پیس بورڈ میں دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان کی شمولیت کا اعلان کیا۔ امریکی صدر نے سعودی ولی عہد کے ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں