ایپل رواں سال فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرائے گا جس کا کیمرا اور بٹن ڈیزائن منفرد ہوگا۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایپل کی جانب سے رواں سال فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ نئی لیک میں اس کے ڈیزائن اور دیگر تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ فولڈ ایبل آئی فون کا کیمرا ڈیزائن مختلف ہوگا اور یہ آئی فون ائیر سے ملتا جلتا ہوگا مگر مکمل بلیک ہوگا۔ اس میں دو کیمرے، ایک مائیکروفون اور فلیش دیے جائیں گے تاکہ وہ آئی پیڈ پرو کی طرح نظر آئے۔
فولڈ ایبل آئی فون میں بٹنوں کی ترتیب روایتی آئی فونز سے مختلف ہوگی۔ والیوم بٹن ڈیوائس کے اوپری دائیں کونے میں منتقل کیا جائے گا۔ ٹچ آئی ڈی کو پاور بٹن میں شامل کیا جائے گا جبکہ کیمرا کنٹرول بٹن دائیں کونے پر ہوگا۔
فولڈ ایبل آئی فون میں فرنٹ کیمرا چھوٹے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن میں ہوگا جبکہ فیس آئی ڈی شامل نہیں کی جائے گی۔ ان فولڈ ہونے پر اس کا ڈسپلے 7.8 انچ اور بند ہونے پر 5.5 انچ ہوگا۔
اس میں اے 20 پرو چپ اور 5500 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی۔ فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں آئی فون 18 پرو ماڈلز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا اور اس کی قیمت 2400 ڈالرز سے شروع ہوگی۔














