پاکستانی و امریکی کمپنیز کا ریئر ارتھ منرلز معاہدے پر دستخط

پاکستان کی ہیمالین ارتھ ایکسپلوریشن اور امریکی نووا منرلز کے درمیان ریئر ارتھ منرلز اور قیمتی دھاتوں کا معاہدہ طے پایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی پہلی نجی کمپنی ہیمالین ارتھ ایکسپلوریشن نے امریکی کمپنی نووا منرلز کے ساتھ ریئر ارتھ منرلز اور قیمتی دھاتوں کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت پاکستانی نوجوانوں کو امریکا میں تربیت دی جائے گی۔

ہیمالین ارتھ ایکسپلوریشن کے چئیرمین حنیف گوہر نے کہا کہ امریکی کمپنی پاکستان کے معدنی شعبے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نووا منرلز کے ساتھ پلیسر گولڈ، قیمتی دھاتیں، اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کا معاہدہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں دستیاب قیمتی دھاتوں کے ذخائر جلد امریکا کو برآمد کیے جائیں گے۔

ہیمالین ارتھ ایکسپلوریشن کے سی ای او لیاقت سلطان کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کے نجی شعبے کا معدنیات سیکٹر میں پہلا معاہدہ ہے، جس کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہوں گی۔ امریکی کمپنی نووا منرلز کے سی ای او کرسٹوفر گیرسٹین نے کہا کہ وہ اس معاہدے پر بہت پرجوش ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں