حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز فراہم کرنے کے لیے کوشاں

حکومت نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز فراہم کرنے کا پروگرام شروع کیا ہے، جس سے پاکستان مستقبل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز فراہم کرنے کے لیے کوشاں

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز فراہم کرنے کے پروگرام شروع کر رہی ہے، جس سے پاکستان مستقبل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو سائبر سیکیورٹی کی طرف راغب ہونے پر زور دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دنیا میں تعلیم اور روزگار کے حصول کے طریقے بدل چکے ہیں اور جو ملک ان تبدیلیوں کے ساتھ نہیں چلے گا وہ پیچھے رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس نوجوان آبادی کی صورت میں بڑا موقع ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 1997 میں ویژن 2010 کے تحت ٹیکنالوجی پر کام شروع کیا گیا تھا، لیکن بعد کے حالات کی وجہ سے یہ عمل رک گیا۔ انہوں نے 2013 میں بجلی کے بحران کا ذکر کیا اور کہا کہ نواز شریف نے معیشت کی بحالی کے وعدے پورے کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل سینٹر آف ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھی گئی ہے اور حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور فن ٹیک کے ذریعے ترقی دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں