کراچی لٹریچر فیسٹیول 6 فروری کو شروع، 8 ممالک کے مندوبین شریک

کراچی لٹریچر فیسٹیول 6 فروری کو کراچی میں شروع ہوگا، جس میں 8 ممالک کے 200 سے زائد مندوبین شامل ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی لٹریچر فیسٹیول 6 فروری کو شروع، 8 ممالک کے مندوبین شریک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی لٹریچر فیسٹیول 6 فروری سے 8 فروری تک بیچ لگژری ہوٹل کراچی میں منعقد ہوگا، جس میں آٹھ ممالک سے 200 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔ اس فیسٹیول میں 90 سے زائد سیشنز، 28 کتابوں کی رونمائی، دو دستاویزی اور دو فیچر فلمیں پیش کی جائیں گی۔

یہ فیسٹیول آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہو رہا ہے جس کا عنوان "Literature in a Fragile World” ہے۔ اس میں ادب کے ذریعے سماجی، سیاسی و ثقافتی عدم استحکام پر بحث کی جائے گی۔

منیجنگ ڈائریکٹر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان ارشد سعید حسین نے کہا کہ ادب دنیا میں عقائد پر سوال اٹھانے کی گنجائش فراہم کرتا ہے۔

فیسٹیول میں سینیٹر شیری رحمان، محمد حنیف، ناصر عباس نیر اور خورشید رضوی کلیدی خطابات کریں گے، جبکہ دیگر ممتاز ادیب، شاعر اور دانشور بھی شرکت کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں