2 ارب کی منتقلی اسکینڈل، نیب نے ڈی جی افسران کی جائیداد تفصیلات طلب کیں

نیب نے 2 ارب کی منتقلی اسکینڈل میں ڈی جی افسران اور دیگر کی جائیداد تفصیلات طلب کی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
2 ارب کی منتقلی اسکینڈل: نیب نے ڈی جی افسران کی جائیداد تفصیلات طلب کیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اکاؤنٹس میں 2 ارب روپے سے زائد منتقلی کے اسکینڈل میں نیب نے موجودہ اور سابق ڈی جی آر ڈی افسران سمیت 48 افراد کی جائیداد تفصیلات طلب کی ہیں۔

نیب نے چیئرمین سی ڈی اے لاہور، کراچی، ملیر، پشاور، گوادر اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ڈی جی سے تفصیلات طلب کی ہیں۔

موجودہ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی سمیت سابق ڈی جی آر ڈی اے عامرہ خان، چوہدری مقبول دھاولہ، مرحوم عبد الستار عیسانی، ندیم احمد ابڑو، گلزار حسین شاہ، کیپٹن طاہر ظفر عباسی اور سیف انور جپہ کی جائیداد تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

سابق ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس آصف جنجوعہ، شاہد مارتھ، سہیل کیفی، خالد جاوید گورایا، ملک غضنفر علی اور صبا گل کی ملکیتی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔

نیب نے نیشنل اکاوئنٹیبیلٹی آرڈینس 1999 کی سب سیکشن 19 کے تحت تفصیلات طلب کی ہیں، تاکہ منتقلی کے سلسلے میں مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں