قائمہ کمیٹی میں اراکین اسمبلی موبائل سگنلز اور ڈیٹا کنکشن خراب ہونے پر سراپا احتجاج

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ کی خرابی پر اراکین کا احتجاج۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے امین الحق کی سربراہی میں اجلاس کے دوران  اراکین اسمبلی نے موبائل سگنلز اور ڈیٹا کنکشن کی خرابی پر احتجاج کیا۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کراچی سمیت کہیں بھی انٹرنیٹ کی بلاتعطل سروس میں رکاوٹیں ہیں، حتیٰ کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی مسائل ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ انٹرنیٹ کے مسائل کی وجوہات کیا ہیں۔

عتیق انور نے شکایت کی کہ لاہور سمیت راوی کے پل پر بھی کال نہیں ملا سکتے اور یہ صورتحال نوجوانوں کے لیے ٹیکنالوجی سے پیسے کمانے میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

مہیش کمار نے بتایا کہ سندھ کے صرف 25 فیصد علاقے میں فور جی انٹرنیٹ دستیاب ہے اور پی ٹی اے اس مسئلے کا حل پیش نہیں کر سکا۔

صادق میمن نے کہا کہ پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق 99 فیصد شکایات نمٹا دی گئی ہیں، لیکن حقیقت میں صورتحال مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی الفاظ کے پیچھے چھپنے کی بجائے اصل مسئلہ اور اس کا حل بتایا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں