مہنگی گندم سستے داموں فروخت، 22 ارب کا نقصان متوقع

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاسکو کو 5 لاکھ ٹن گندم نیلام کرنے کی اجازت دی ہے، جس سے 22 ارب روپے نقصان کا اندیشہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مہنگی گندم سستے داموں فروخت، 22 ارب کا نقصان متوقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاسکو کو 5 لاکھ ٹن گندم نیلام کرنے اور پنجاب کو 3 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس نیلامی میں 3 لاکھ ٹن مہنگی درآمدی گندم شامل ہے جسے سبسڈی پر فروخت کیا جائے گا، جس سے حکومت کو 20.5 ارب سے 22 ارب روپے تک نقصان کا خدشہ ہے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں فیصلہ کیا گیا کہ پاسکو کے گوداموں میں موجود فاضل گندم کو نیلام کیا جائے تاکہ قیمتوں کا استحکام اور غذا کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

فنانس ڈویژن نے مقامی اور درآمدی گندم کے لئے ریزرو قیمت مقرر کی تھی تاہم ای سی سی نے کم قیمت پر فروخت کی منظوری دی، جس سے خزانے کو 2,355 روپے فی چالیس کلو گرام کا نقصان ہوگا۔

پاسکو کے پاس 20 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ ہے اور حکومت نے اس ادارے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے ذخیرہ کرنے کے اخراجات میں کمی آئے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں