خیبرپختونخوا میں آٹا اور گندم کی قیمتوں کا اعلان، فوری عملدرآمد کی ہدایت

خیبرپختونخوا حکومت نے آٹا اور گندم کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، جس پر فوری عملدرآمد ہوگا۔ عوام کو ریلیف دینے کی کوشش جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا میں آٹا اور گندم کی قیمتوں کا اعلان، فوری عملدرآمد کی ہدایت

پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے آٹا اور گندم کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ خوراک کے مطابق فلور ملز کو یومیہ 2 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی جاری رہے گی۔

صوبے میں 20 کلو آٹے کی ایکس مل قیمت 2500 روپے اور ریٹیل قیمت 2520 روپے مقرر کی گئی ہے۔ گندم کی سرکاری اجرا قیمت 11200 روپے فی 100 کلو مقرر کی گئی ہے۔

ضلعی فوڈ کنٹرولرز اور متعلقہ حکام کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ فوڈ ڈائریکٹوریٹ نے گندم کوٹہ ریلیز 2026 کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

نئی قیمتوں پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے اور تمام فلور ملز کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں