اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد منظور، غزہ امن منصوبے کی حمایت۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیس نکاتی منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کر لی۔
اس امریکی قرارداد میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی، غزہ کو اسلحہ سے پاک کرنے، عبوری حکومت کے لیے بورڈ آف پیس، امداد کی ترسیل اور تعمیر نو کے نکات شامل ہیں۔ قرارداد کے حق میں چودہ ووٹ آئے جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
امریکی مندوب نے اس قرارداد کو خون خرابے کے خاتمے، فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور اسرائیلی سیکیورٹی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔ پاکستان سمیت عرب ممالک نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔















