عمران خان کے علاوہ کسی میں ‘ایبسلوٹلی ناٹ’ کہنے کی ہمت نہیں۔سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کو بیرونی ملک کی ناپسندیدگی کی وجہ سے ہٹایا گیا؛ ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی ہمت صرف عمران خان میں تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کے علاوہ کسی میں 'ایبسلوٹلی ناٹ' کہنے کی ہمت نہیں: سہیل آفریدی

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزارت عظمی سے ہٹانے کی وجہ ایک بیرونی ملک کی ناپسندیدگی تھی۔ ان کے علاوہ کوئی اور ‘ایبسلوٹلی ناٹ’ کہنے کی ہمت نہیں رکھتا کیونکہ سب کو اپنے ذاتی مفادات عزیز ہیں۔

یونیورسٹی آف ہری پور کے پانچویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے غازی میں یونیورسٹی آف ہری پور کے تحصیل کیمپس کے قیام کا اعلان بھی کیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم اپنے صوبے میں ترقیاتی کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے فارم 47 کے کرپٹ ٹولے کو شکست دینے کا عزم بھی ظاہر کیا اور کہا کہ دنیا ترقی کر چکی ہے جبکہ ہم امن کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک منتخب وزیراعظم کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا کیونکہ عمران خان نے مسلم اُمہ کے لیے آواز اٹھائی۔ تیراہ کے لوگوں کو زبردستی گھروں سے نکالا گیا اور ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔

سہیل آفریدی نے سیاسی مفادات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں