بنگلادیش: حسینہ واجد کو سزائے موت، جماعت اسلامی کا ردعمل

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم میں سزائے موت، جماعت اسلامی نے عدالتی فیصلے کو شفاف قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم میں سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ جماعت اسلامی بنگلادیش کے سیکرٹری جنرل میاں غلام پرور نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹربیونل کی کارروائی شفاف اور غیرجانبدار رہی، اور آج کے فیصلے سے متاثرہ خاندانوں کو کچھ تسکین ملی ہے۔

میاں غلام پرور نے کہا کہ بنگلادیش کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سابق وزیراعظم کو ایسی سزا سنائی گئی ہے، اور یہ دن بنگلادیش کی عدالتی تاریخ میں یادگار رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر مقدمات میں بھی شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنایا جائے۔

شیخ حسینہ واجد کے خلاف 453 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا جس میں ان پر مختلف سنگین الزامات عائد کیے گئے۔ ٹربیونل کے مطابق انہوں نے ڈرون، ہیلی کاپٹر اور مہلک ہتھیار استعمال کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں عوامی لیگ کی سیاسی سرگرمیوں پر بھی پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق استغاثہ نے ان کے لیے سزائے موت کی درخواست کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں