وٹامن ڈی کے صحت پر اثرات: دل، دماغ اور ہڈیوں کے فوائد

وٹامن ڈی دل، دماغ اور ہڈیوں کی صحت کے لیے اہم ہے۔ اس کا استعمال دل کی بیماریوں، دماغی تنزلی اور ہڈیوں کی مضبوطی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وٹامن ڈی مدافعتی نظام کے لیے اہم ثابت ہوتا ہے اور حالیہ تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ دل کے دورے کے بعد دوسرے دورے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی سپلیمنٹس کے استعمال سے کسی قسم کے مضر اثرات کا سامنا نہیں ہوا۔

دنیا بھر میں وٹامن ڈی کی کمی عام ہے، جو سورج کی روشنی، غذاؤں یا سپلیمنٹس سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ طبی ماہرین نے وٹامن ڈی کی کمی اور دل کی شریانوں کے امراض کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے، جس کے مطابق اس وٹامن کی مناسب مقدار سے امراض قلب کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ وٹامن ڈی دماغی تنزلی سے بچنے میں مدد دیتا ہے اور اس کی کمی سے ڈیمینشیا اور الزائمر جیسی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

وٹامن ڈی ہڈیوں کی صحت کے لیے اہم ہوتا ہے، یہ کیلشیئم کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس کی کمی سے ہڈیوں کے بھربھرے پن کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مزید برآں، وٹامن ڈی دانتوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے، اس کی کمی سے دانتوں کی کمزوری اور مسوڑوں کے انفیکشن کا خطرہ بڑھتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں