اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے تحفظ کی حکومتی یقینی دہانی

وفاقی وزیر داخلہ نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے حقوق کے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد 7 روز میں شکایات کا فیصلہ کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے تحفظ کی حکومتی یقینی دہانی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضے کی کسی بھی شکایت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد 7 روز میں فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔ انہوں نے اس بات کی واضح ہدایت دی کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کا تحفظ کیا جائے۔

محسن نقوی نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی اسلام آباد میں سرمایہ کاری خوش آئند اور قابل قدر ہے۔ ان کے اثاثوں کے تحفظ کے لیے فوری اور شفاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور ان کی جائیداد پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں