اسلام آباد کی زیادہ تر ہائی رائز عمارتوں میں فائر آلات کی غیر موجودگی کا انکشاف

اسلام آباد میں ہائی رائز عمارتوں کا ابتدائی سروے مکمل، 50 فیصد سے زائد عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات کی کمی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں ہائی رائز عمارتوں کی فائر سیفٹی پر تشویش

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں ہائی رائز عمارتوں کا ابتدائی سروے مکمل ہو گیا ہے جس میں تشویشناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 500 سے زائد ہائی رائز عمارتیں موجود ہیں، لیکن ان میں سے 50 فیصد سے زائد عمارتوں میں فائر سیفٹی کے بنیادی آلات موجود نہیں۔

صرف بلیو ایریا کی ہائی رائز عمارتوں میں فائر سیفٹی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے، جبکہ ریڈ زون کی بلند عمارتوں میں فائر الارم اور آگ بجھانے کے آلات مکمل نہیں پائے گئے۔ فیڈرل سیکرٹریٹ کے بلاکس میں بھی فائر الارم کی شدید کمی ہے۔

کراچی کمپنی، ایف الیون، ایف ٹین، جی تھرٹین اور جی فورٹین کی عمارتوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات غیر مؤثر ہیں۔ ہائی رائز عمارتوں کی فائر سیفٹی کی ذمہ داری سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن پر ہے، لیکن عملی اقدامات کی کمی کے باعث شہریوں کو خطرات لاحق ہیں۔

شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی رائز عمارتوں کی فوری جامع انسپکشن کی جائے اور فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں